ایک سالہ امریکی بچی کا اسنو بورڈنگ کا شاندار مظاہرہ

January 02, 2020

Your browser doesnt support HTML5 video.

ایک سالہ امریکی بچی کا اسنو بورڈنگ کا شاندار مظاہرہ

یوں تو آپ نے ایڈونچر کے شوقین نوجوانوں کو برف پوش پہاڑوں پر اسنو بورڈنگ کرتے دیکھا ہوگا، لیکن جناب یہاں تو بچے بھی اسنو بورڈنگ کے شوقین نکلے۔

یقین نہیں تو ویڈیو میں نظر آنے والی اس ننھی پری کو ہی دیکھ لیں، جو مزے سے اسنو بورڈنگ کرنے میں مصروف ہے۔

امریکی ریاست یوٹا سے تعلق رکھنے والی ایک سالہ ننھی پری نے برف بوش ٹریک پر اسنو بورڈنگ کا ایسا شاندار مظاہرہ کیا کہ دیکھنے والے بھی تعریف کئے بنا رہ نہیں سکے۔

امریکی بچی کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول ہو چکی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں اور بے بی ڈول کے شوق اور صلاحیتوں کو سراہ رہے ہیں۔