گوگل ڈوڈل بننے والے نبیل علی کون ہیں ؟

January 03, 2020

Your browser doesnt support HTML5 video.


دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے اپنا ڈوڈول انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں منفرد مقام حاصل کرنے والے ڈاکٹر نبیل علی محمد کی 82ویں سالگرہ کے موقع پر اُن کے نام کردیا۔

نبیل علی محمد کون ہیں؟

ڈاکٹر نبیل ’کنگ فیصل ایوارڈ‘ لیتے ہوئے

مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں 1938 میں پیدا ہونے والے نبیل علی محمد ایک مفکر اور سائنسدان ہیں ۔انہیں کم عمری سے فن میں دلچسپی تھی تاہم انہوں نے اپنی صلاحتیں انجینئرنگ میں صرف کیں ۔

نبیل علی محمد نے1960 میں ایوی ایشن انجینئرنگ میں بیچلرز کی ڈگری حاصل کی۔

1961 سے 1972 تک مصری فضائیہ میں بطور انجینئر کام کیا۔

انہوں نے پوری دنیا میں کمپیوٹر اور الیکٹرانکس کی مختلف کمپنیوں کے ساتھ 20 سال گذارے۔

ڈاکٹر نبیل علی محمد نے ڈیجیٹل دنیا کو عربی زبان سے روشناس کروایا۔ انہوں نے مختلف پروگرام و ایپلیکیشن ایسی ایجاد کیں جس کی بدولت ڈیجیٹل دنیا میں عربی زبان کو سمجھنا شروع کیا جانے لگا۔

انہوں نے عربی زبان کی مختلف ایپلیکشنز ترتیب دینے کے لیے ریسرچر کا کام کیا۔

ڈاکٹر نبیل علی نے عربی زبان کو اس کے پیچیدہ لسانی اصولوں اور شکل و صورت کے ساتھ ڈیجیٹل دنیا میںپیش کیا۔

اپنے انجینیئر کے کیرئیر کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر نبیل علی نے کمپیوٹر میں زبانوں کے شعبے میںہونے والی تبدیلیوں اور پیش رفتوں کی حمایت میں مقالے، رپورٹس اور کتابیں شائع کیں۔

اپنے کام سے صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہوئے انہیں بہت سے ایوارڈز سے نوازا گیا۔عربی زبان و ادب میں ان کی نمایاں خدمات کو تسلیم کرتے ہوئے سعودی عرب کے نامور ایوارڈ ’ شاہ فیصل ایوارڈ‘ سے بھی نوازا گیا۔

اس عظیم سائنسدان کا انتقال 26 جنوری 2016 کو78 برس کی عمر میں ہوا۔