کراچی، ڈکیتی میں مزاحمت پر فائرنگ، 2 افراد زخمی

January 05, 2020

Your browser doesnt support HTML5 video.

زخمی شہریوں کوطبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا

کراچی کے علاقے عزیز آباد میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 2 افراد کو زخمی کردیا۔

پولیس کے مطابق عزیز آباد بلاک 8 میں موٹر سائیکل سوار 2 مسلح ملزمان نے 2 شہریوں سے لوٹ مار کی جس کے دوران شہریوں نے مزاحمت کی تو ملزمان نے فائرنگ کر دی۔

ملزمان کی فائرنگ سے خالد اور ایاز نامی شہری زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیئے: کراچی میں ڈکیتی میں مزاحمت پر 2 افراد زخمی

ملزمان فائرنگ سے شہریوں کو زخمی کرنے کے بعد باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔