• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ، 5 افراد زخمی

کراچی کے علاقے کورنگی میں ڈاکوئوں کی فائرنگ سے 5 افراد زخمی ہوگئے، ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

کورنگی میں عوامی کالونی تھانے کی حدود غوث پاک روڈ پر موٹرسائیکل سوار 4 ملزمان نے دودھ کی دکان کو اسلحہ کے زور پر لوٹنے کی کوشش کی، جس پر دکان میں موجود افراد اور ایک گاہک نے ملزمان سے مزاحمت کی۔

ڈاکوئوں نے فرار ہونے کے لئے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 5 افراد نعیم، فرحان، انور، ثمر اور عقیل زخمی ہوگئے اور ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

دکان کے مالک گڈو نے بتایا اس سے قبل بھی ان کی دکان میں لوٹ مار ہوچکی ہے۔

تازہ ترین