آسٹریلیا کے جنگلات میں لگی آگ پر پاکستان کی معروف شخصیات فکر مند

January 07, 2020

گزشتہ ماہ سے لگی آسٹریلیا کے جنگلات میںآگ نے ایک خوفناک شکل اختیار کر لی تھی ۔ آگ کے نتیجے میں کروڑوں جانور کی ہلاکت سمیت لاکھوں ایکڑ اراضی جل کر خاک ہوئی۔

پاکستان کی بیشتر معروف شخصیات نے بھی آسٹریلیا کے جنگلات میں لگی آگ پر گہرے رنج کا اظہار کیا۔

اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جنگلات کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہم نے اپنے سیارے کے ساتھ کیا کرلیا ہے۔‘

علاوہ ازیں شنیرا اکرم نے بھی اپنے آبائی وطن کے لیے دعا کرنے کی درخواست کی تھی۔

پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر نے اپنے پیغام میں لکھا تھا کہ آسٹریلیا میں لگنے والی آگ سے عالمی ماحول کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔

اپنے ٹوئٹ کے آخر میں انہوں نے ہیش ٹیگ ’PrayersForAustralia‘ کا بھی استعمال کیا۔

اداکارہ ماورا حسین نے بھی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے آسٹریلیا کے لیے دعا کی۔

ادکار و گلوکار فخر عالم نے خلاء سے آسٹریلیا کی لی گئی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’انسانوں نے اس سیارے کو بھی ختم کردیا۔‘