وزیراعظم کا اسلام آباد میں یوٹیلٹی اسٹور کا دورہ

January 08, 2020

Your browser doesnt support HTML5 video.

وزیراعظم کا اسلام آباد میں یوٹیلٹی اسٹور کا دورہ

وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں یوٹیلٹی اسٹور کا دورہ کیا اور اشیائے خوردو نوش کی کوالٹی اور قیمتوں کاجائزہ لیا ۔

وزیرا عظم کے جی نائن مرکز کے یوٹیلٹی اسٹور کے دورے کے دوران مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان ، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور گورنر سندھ بھی موجود تھے۔

اس موقع پر ایم ڈی یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے اشیاء کے حوالے سے وزیراعظم کو بریفنگ دی ،عمران خان صارفین سے اشیاء کے بارے میں استفسار کرتے رہے۔

وزیراعظم نے دوران گفتگو کہا کہ رعایتی نرخوں کا اطلا ق آج سے ہوچکا ہے، یوٹیلٹی اسٹور پر کمپیوٹرائزڈ نظام موجود ہے۔

وزیراعظم نے آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 800 روپے کرنے کی ہدایت کی ،صارفین نے یوٹیلٹی اسٹور پر سبسڈی دینے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

میڈیا سے گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ شہریوں کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے،سبسڈی کا فائدہ غریب شہریوں کو ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ راشن کارڈ کے ذریعے نادار طبقے کو اشیاء ضروریہ مفت فراہم کی جائیں گی ،ضرورت پڑی تو یوٹیلٹی اسٹورز پر مزید سبسڈی دی جائے گی۔

وزیراعظم نے مزید کہاکہ 2019ء کا سال معیشت کے استحکام کا سال تھا،2020 میں روزگار کے مواقع بڑھائیں گے۔