اسٹاک ایکس چینج، تیزی کا رحجان برقرار، 43 ہزار کی نفسیاتی حد بحال

January 11, 2020

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج ،تیزی کا رحجان برقرار،کےایس ای100انڈیکس میں 684 پوائنٹس کا اضافہ، 43 ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی ،63.68 فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ،سرمایہ کاری مالیت ایک کھرب 8ارب43کروڑ77لاکھ روپے بڑھ گئی۔تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روزٹریڈنگ کاآغاز مثبت رہا پھر دن بھر یہ رحجان جاری رہااورمارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس683.98پوائنٹس کے اضافے سے05 .43207پوائنٹس پر بند ہوا۔اسی طرح کے ایس ای 30انڈیکس 368.82پوائنٹس کے اضافے سے20028.20پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 403.78پوائنٹس کے اضافے سے 30058.44پوائنٹس پر بند ہوا۔گزشتہ روز مجموعی طور پر369کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 235کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ116میں کمی اور18میں استحکام رہا ۔تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں ایک کھرب 8ارب43کروڑ77لاکھ روپے کا اضافہ ہوا۔