ایران پر امریکی پابندیوں کی تفصیلات سامنے آگئیں

January 11, 2020

واشنگٹن(آئی این پی) ایران پر امریکی اضافی پابندیوں کی تفصیلات سامنے آگئیں،ایرانی کمپنیوں پرمختلف نوعیت کی 17پابندیاں لگائی گئیں ہیں جن کے تحت چین ایران سے تیل نہیں خرید سکتا، لوہے اوراسٹیل کمپنیز پرپابندیاں لگا ئی گئیں، ٹیکسٹائل، معدنیات اوردیگر سیکٹرز پر بھی پابندیاں ہوں گی۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

ایران پر امریکی پابندیوں کی تفصیلات سامنے آگئیں

جمعے کو ایران پر امریکی اضافی پابندیوں کی تفصیلات سامنے آگئیں ، امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو کے ہمراہ وائٹ ہاؤس میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسٹیو منچن نے کہا کہ ایرانی کمپنیوں پرمختلف نوعیت کی 17پابندیاں لگائی گئیں ہیں جن کے تحت چین ایران سے تیل نہیں خرید سکتا۔

لوہے اوراسٹیل کمپنیز پرپابندیاں لگا دی گئیں، ٹیکسٹائل، معدنیات اوردیگر سیکٹرز پر بھی پابندیاں ہوں گی، ایران کی نیشنل سیکورٹی کونسل کے سربراہ علی شامخانی اور رضاکار فورس بسیج کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل غلام رضا سلیمانی پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔