عتیقہ اوڈھو نے اینٹی نارکوٹکس فورس جوائن کرلی؟

January 11, 2020

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے اینٹی نارکوٹکس فورس کا یونیفارم زیب تن کئے تصویر شیئر کر دی۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

فلم ’کہے دل جدھر‘ کا پہلا ٹیزر

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر عتیقہ اوڈھو نے اپنی اینٹی نارکوٹکس (اے این ایف) کا یونیفارم پہنے تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ یہ نیا گیٹ اپ انہوں نے اپنی نئی آنے والی فلم ’کہے دل جدھر‘ کے لیے اپنایا ہے۔


عتیقہ اوڈھو کا کہنا تھا کہ ’نئی فلم ’کہے دل جدھر‘ میں بہت ہی دلچسپ کردار ادا کر رہی ہوں، اُمید ہے مداحوں کو میرا یہ کردار ضرور پسند آئے گا۔‘

اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے پاکستانی اداکار جنید خان اور کامران باری کو بھی ٹیگ کیا۔

فلم ’کہے دل جدھر‘ کا پہلا ٹیزر جنید خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا۔


فلم میں جنید خان اور اداکارہ منشا پاشا مرکزی کردار ادا کریں گے۔ فلم کی کہانی کامران باری نے تحریر کی جبکہ اس کی کاسٹ میں ساجد حسن بھی شامل ہیں۔

وجدان پروڈکشنز کے بینر تلے بننے والی اس فلم کی ہدایات جلال رومی دے رہے ہیں۔

فلم میں جنید خان پولیس افسر کے کردار میں نظر آئیں گے۔