یاسمین راشد کا نواز شریف کے ذاتی معالج سے رابطہ

January 13, 2020

Your browser doesnt support HTML5 video.

یاسمین راشد کا نواز شریف کے ذاتی معالج سے رابطہ

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ریسٹورنٹ میں تصویر وائرل ہونے کے بعد پنجاب حکومت حرکت میں آگئی۔

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان سے رابطہ کیا ہے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نےنواز شریف کے ذاتی معالج سے ان کے علاج کی تفصیلات طلب کرلی ہيں۔

یاسمین راشد نے کہا ہے کہ نواز شریف کی تازہ ترین میڈیکل رپورٹس حکومت پنجاب کو بھجوائی جائیں۔

واضح رہے کہ لندن کے ایک ریسٹورنٹ میں لی گئی تصویر میں سابق وزیر اعظم نواز شریف اپنے بیٹوں حسن اور حسین نواز کے علاوہ اپنے بھائی اور مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف کے ساتھ موجود ہیں، اس کے علاوہ تصویر میں سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار بھی موجود ہیں۔