ممبئی: میچ میں عوام کے بھارتی وزیراعظم مودی کیخلاف نعرے

January 15, 2020

Your browser doesnt support HTML5 video.

ممبئی: میچ میں عوام کے مودی کیخلاف نعرے

ملتان (اسپورٹس ڈیسک) بھارتی عوام نے کرکٹ میچ کے دوران اپنے وزیر اعظم مودی کیخلاف نعرے لگادیے۔ منگل کو پہلے ون ڈے میچ کے دوران ممبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں طلبا کی کثیر تعداد بھی موجود تھی ۔

جنہوں نے مودی کیخلاف اپنی ٹی شرٹس پر نعرے لکھ رکھے تھے اور وہ میچ کے دوران متنازعہ شہریت بل کیخلاف نعرے لگارہے تھے اور اسے نامنظور نامنظور کہہ رہے تھے۔

کرکٹ میدان میں اپنی ہی حکومت کیخلاف عوام کا یہ منفرد مگر بڑا احتجاج تھا جسے دنیا بھر میں کرکٹ دیکھنے والے ممالک نے براہ راست ٹی وی پر دیکھا۔

انٹر نیشنل میڈیا نے اس کی تصاویر اٹھاکر نمایاں کوریج دی۔ نعرے بازی کے دوران ممبئی پولیس طلبا کی محافظ رہی۔