بھارتی حکومت کا فضائیہ کیلئے 200طیارے خریدنے کا منصوبہ

January 15, 2020

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارتی سیکرٹری دفاع اجے کمار نے کہا ہے کہ مودی حکومت بھارتی فضائیہ اپنی جنگی استعداد میں کمی دور کرنے کیلئے 200 طیارے خریدنے جارہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ لڑاکا طیاروں کی خریداری آخری مراحل میں ہے۔ کولکتہ میں انڈین کوسٹ گارڈز کی تقریب کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے مختلف کمپنیوں کیساتھ معاہدہ حتمی مراحل میں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم جلد سے جلد طیاروں کی خریداری کے معاہدے کو حتمی شکل دینا چاہتے ہیں۔