امل کیس: پولیس سپریم کورٹ کے حکم پر عمل درآمد میں ناکام

January 15, 2020

Your browser doesnt support HTML5 video.

امل کیس: پولیس سپریم کورٹ کے حکم پر عمل درآمد میں ناکام

کراچی پولیس امل کیس میں سپریم کورٹ کے حکم پر عمل درآمد کرنے میں ناکام ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق امل کیس میں سپریم کورٹ نے پولیس اہلکاروں کو ہلکے ہتھیار دینے کا حکم دیا تھا، جس کے بعد کراچی پولیس نے بندوقوں کی خریداری کے لیے سندھ حکومت سے اجازت مانگی تھی۔

ذرائع کے مطابق انکشاف ہوا ہے کہ بجٹ میں کمی اور منظوری ہونے میں ڈیڑھ سال گزر گیا، سندھ پولیس ایک گولی بھی نہیں خرید سکی۔

یاد رہے کہ 13 اگست 2018 کی شب کراچی میں ڈیفنس موڑ کے قریب اختر کالونی سگنل پر مبینہ پولیس مقابلہ ہوا تھا، جس میں پولیس کی فائرنگ سے جائے وقوع پر موجود ایک گاڑی کی پچھلی نشست پر بیٹھی 10 سالہ بچی امل عمر جاں بحق ہوگئی تھی۔

بعد ازاں ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ جاوید عالم اوڈھو نے اعتراف کیا تھا کہ امل عمر کو لگنے والی گولی پولیس اہلکار کی جانب سے فائر کی گئی تھی۔

واقعے کے بعد اس وقت کے چیف جسٹس سپریم کورٹ میاں ثاقب نثار نے مبینہ پولیس مقابلے کے دوران بچی کی ہلاکت کا ازخود نوٹس لیا تھا۔