فیڈرل بی ایریا بلاک 9 دستگیر میں چوری اور لوٹ مار کی وارداتوں میں اضافہ

January 16, 2020

کراچی( اسٹاف رپورٹر) فیڈرل بی ایر یا بلاک نو دستگیر میں چوری اور لوٹ مار کی وارداتوں میں اضافہ ہونے کی وجہ سے نمازی اور اسکول کے بچے اور خواتین بھی محفوظ نہیں ، دستگیر اسکول ، سنگم گرائونڈ، غوثیہ مسجد،عائشہ پارک اور دیگرگلیوں میں دن دھاڑے اور مغرب کے بعد موٹر سائیکل پر سوار مسلح نوجوان شہریوں کو بآسانی لوٹ کر فرار ہوجاتے ہیں، علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ پولیس اور رینجرز کے گشت میں کمی کے باعث اس قسم کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا ہے،انہوں نے ڈی جی رینجرز سے صورت حال کا فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔