الیکشن کمیشن تقرریاں، اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی مہلت دیدی

January 16, 2020

Your browser doesnt support HTML5 video.

الیکشن کمیشن تقرریاں، اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی مہلت دیدی

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کے2 ارکان کی تعیناتی کیلئے حکومت کو مزید 10 روز کی مہلت دیدی ہے۔

چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے ریمارکس دئیے کہ پارلیمنٹ سپریم ہے ، سب کی ذمہ داری ہے کہ پارلیمان کی توقیر کی جائے ، پارلیمان مضبوط ہو گی تو پاکستان مضبوط ہو گا ، امید ہے، منتخب نمائندے پارلیمنٹ کے وقار کو برقرار رکھیں گے۔

گزشتہ روز سماعت کے موقع پر قومی اسمبلی کے لیگل ایڈوائزر نے عدالت کو بتایا کہ دو ممبران الیکشن کمیشن پر تقریباً اتفاق ہو چکا ہے ، چیف الیکشن کمشنر کا نام واپس لے لیا گیا ہے۔

اب حکومت اپوزیشن نئے نام دیں گی۔ مسلم لیگ ن کے وکیل جہانگیر جدون نے بتایا کہ ہم کوشش کر رہے ہیں ، آرمی چیف کی توسیع کے معاملے پر بھی اتفاق سے چلے ہیں۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللّٰہ نے ریمارکس دئیے کہ یہ خوش آئند بات ہے کہ پارلیمنٹ کی بے توقیری نہیں ہوئی ، پارلیمنٹ کا تقدس اور آئین کی سربلندی ضروری ہے ۔