عمران خان نے16ماہ میں11ممالک کے22 غیر ملکی دورے کئے

January 16, 2020

Your browser doesnt support HTML5 video.

کراچی (نیوز ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے عہدہ سنبھالنے کے بعدصرف 16ماہ میں 11ممالک کے 22غیر ملکی دورے کئے ۔ عمران خان نے سب سے زیادہ دورے سعودی عرب کے کئے جن کی تعداد 6ہے۔

انہوں نے متحدہ عرب امارات اور چین کے تین تین دورے کئے ۔ وزیراعظم بننے کے بعد انہوں نےستمبر 2018ء میں سب سے پہلا دورہ سعودی عرب کا کیا ۔

اس دوران انہوں نےسعودی شاہ سلمان سے ملاقات کی اور عمرہ کی ادائیگی بھی کی ۔ سعودی عرب نے عمران خان کے دورے کے بعد پاکستان کی معاشی مشکلات سے نمٹنے کیلئے 3ارب امریکی ڈالر دیے ۔

اس کے بعد عمران خان نےاگلے ہی ماہ یعنی 18نومبر کو متحدہ عرب امارات کادورہ کیا

جہاں انہوں نے شیخ محمد بن زید النیہان سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر امارات نے بھی پاکستان کو 3ارب ڈالر امداد دینے کا وعدہ کیا ۔