انگلینڈ اور ویلزمیں کراؤن کورٹس میں کوریج کی اجازت

January 16, 2020

Your browser doesnt support HTML5 video.

انگلینڈ اور ویلز میں کراؤن کورٹس میں کوریج کی اجازت

انگلینڈ اور ویلزمیں کراؤن کورٹس میں کوریج کی اجازت دینے سے متعلق قانون پارلیمنٹ میں پیش کردیا گیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق پارلیمان سے قانون منظور ہونے کی صورت میں اہم مقدمات کے فیصلے ٹیلی وژن اور آن لائن ناظرین براہِ راست دیکھ اور سن سکیں گے۔

عدلیہ، براڈکاسٹرز اور حکومت نے اس نئے اقدام کا خیرمقدم کیا ہے۔

تاہم قانون کے تحت صرف ججز کے سزا سناتے ہوئے ریمارکس کی کوریج کی جاسکے گی، مکمل ٹرائل کو نشر نہیں کیا جائیگا۔