میلبورن اسٹارز اور گلینورکی کرکٹ کلب کی حارث رئوف کو مبارکباد

January 17, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بگ بیش لیگ میں شریک آسٹریلین ٹیموں نے بھی فاسٹ بولر حارث رئوف کی پاکستانی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں شمولیت پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ بگ بیش ٹیم میلبورن اسٹارز اور گلینورکی کرکٹ کلب کی حارث رؤف کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی پاکستان ٹیم میں شمولیت پر بہت خوش ہیں۔