وزیراعظم کا ایکشن، فیصل واوڈا کے ٹاک شوز میں شرکت پر پابندی

January 17, 2020

Your browser doesnt support HTML5 video.

وزیراعظم کا ایکشن، فیصل واوڈا کے ٹاک شوز میںشرکت پر پابندی

اسلام آباد(اے پی پی) وزیراعظم عمران خان کا ایکشن ‘وفاقی وزیر فیصل واوڈا سے ٹاک شو میں ان کے رویے پر وضاحت طلب کرتے ہوئے فیصل واوڈا کی کسی بھی ٹاک شو میں آئندہ دو ہفتوں کے لئے شرکت پر پابندی عائد کر دی ہے۔

معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے بیان میں بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا سےٹاک شو میں ان کے رویے پر وضاحت طلب کر لی۔

وزیراعظم نے فیصل واوڈا کی کسی بھی ٹاک شو پر آئندہ دو ہفتوں کیلئے شرکت پر پابندی عائد کردی ہے۔