ڈالر کی قدر 10پیسے گھٹ گئی

January 17, 2020

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)کرنسی مارکیٹ ، انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 10پیسے گھٹ گئی ،برطانوی پاونڈ کی قدر 50پیسے بڑھ گئی جب کہ یورو ،سعودی ریال اوریو اے ای درہم کی قدر مستحکم رہی ۔ ڈالر کی قیمت خرید 154.75روپے سے گھٹ کر 154.65 روپے اور قیمت فروخت 154.85 روپے سے گھٹ کر154.75روپے ہوگئی ۔