بڈھ بیر ٗخاتون میڈیکل ریپ کو لوٹنے والے رہزن گرفتار

January 17, 2020

پشاور( کرائم رپورٹر) تھانہ بڈھ بیر پولیس نے خاتون میڈیکل ریپ سے موبائل فون سیٹ چھیننے والے رہزن کو ساتھی سمیت گرفتارکرلیا۔مسماۃ (ک) جو کہ ادویہ ساز کمپنی کے ساتھ بطور میڈیکل ریپ وابستہ ہے نے دو روز قبل تھانہ بڈھ بیر پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ اس سے راہ چلتے ہوئے دو نامعلوم ملزمان نے جھپٹ کر اس سے موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے جس کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ۔ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی نے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی عبدالسلام خالد کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دیتے ہوئے ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا، جس کے دوران ایس ایچ او تھانہ بڈھ بیر حاجی ابراہیم نے متعدد مشکوک افراد کو شامل تفتیش کر کے ان کی کڑی نگرانی شروع کی جس کے دوران واردات میں ملوث اصل ملزمان جاسم ولد سبیل اور آصف ولد سلیم کا سراغ لگا کر گرفتار کرلیا، دونوں ملزمان نے ابتدائی تفتیش کیدوران خاتون سے موبائل چھیننے سمیت متعدد دیگر وارداتوںمیں بھی ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضہ سے چھینا گیا موبائل فون برآمد کر لیاگیا، گرفتار ملزمان نے سے تفتیش جاری ہے جس کے دوران ان سے مزید اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے ۔