سونم کپور کا لندن میں ٹیکسی کے سفر کا بدترین تجربہ

January 18, 2020

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بولی وڈ اداکارہ سونم کپور کا کہنا ہے کہ نجی کمپنی’اُوبر‘ پر سفر کو بدترین تجربہ قرار دیتے ہوئے مداحوں کو محتاط رہنے کامشورہ دے دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سونم نے اپنے ایک ٹوئٹ میں ’اوبر لندن ‘ کو ٹیگ کر تے ہوئےلکھا کہ اوبر پر سفر کرنے کا تجربہ خوفناک ترین رہا۔انہوں نے مداحوں کو محتاط رہنے کا کہا اور ساتھ ہی آرام دہ سفر کے لیے مشورہ دیا کہ وہ اوبر کے بجائے لوکل ٹرانسپورٹ یا پبلک ٹرانسپورٹ کو فوقیت دیں۔سونم کے اس ٹوئٹ سے ان کے مداحوں میں بے چینی پیدا ہوگئی کیونکہ انہوں نے اپنے ’خوفناک تجربے‘ کا تذکرہ تو کیا لیکن اس کی تفصیلات شیئر نہ کیں۔ایک صارف نے سونم سے پوچھا کہ ان کے ساتھ آخر ایسا کیا ہوا ہے، سونم نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ ’ڈرائیور ذہنی طور پر ٹھیک نہیں تھا اور میرے اوپر بہت چیخ رہا تھا، میں اس واقعے سے بہت ڈر گئی ہوں۔