موٹرسائیکل لفٹر 5 ملزمان گرفتار، اسلحہ اور چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد

January 18, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اے وی سی ایل نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرکے موٹرسائیکل لفٹر 5 ملزمان کو گرفتار کرکے مسروقہ موٹرسائیکل اور پستول برآمد کر لیا،تفصیلات کے مطابق اے وی سی ایل نےناظم آباد میں کارروائی کرکے ایک موٹرسائیکل سوار لفٹر کو گرفتار کرکے اسکے قبضے سے ایک پستول اور ایک چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرلی، پولیس کا کہناہے کہ ملزم صادق عرف ساجد ابڑو عادی مجرم ہے اور کراچی سے موٹرسائیکل چوری کرکے بلوچستان میں فروخت کرتا تھا ،علاوہ ازیں اے وی سی ایل نے لیاری میں کارروائی کرکے موٹرسائیکل لفٹر گروہ کے 4کارندوں کو گرفتار کرلیا،پولیس کے مطابق ملزمان میں تحریم جاوید ،عمیر ،وقاص اورشہباز کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ایک پستول اور چار موٹرسائیکلیں برآمد کر لیں ۔