مقبوضہ کشمیر متنازع علاقہ ہے، بھارت کو یہ مسئلہ حل کرنا ہوگا، روس بھی یہی چاہتا ہے، چین

January 18, 2020

Your browser doesnt support HTML5 video.

مقبوضہ کشمیر متنازع علاقہ ہے، بھارت کو یہ مسئلہ حل کرنا ہوگا، روس بھی یہی چاہتا ہے، چین

اسلام آباد (اے پی پی) چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر متنازع علاقہ ، بھارت کو یہ مسئلہ حل کرنا ہوگا، روس بھی یہی چاہتاہے،

علاقائی امن و استحکام کیلئے اپنا تعمیری کردار ادا کرتے رہیں گے، مسئلہ کشمیر دوطرفہ معاہدوں اور یو این سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق پرامن طریقےسےحل کیا جائے،سلامتی کونسل کے رکن ممالک مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش میں مبتلا ہیں،

بھارت توجہ کیساتھ رکن ممالک کی درخواست کا جواب دے۔ جمعے کو ترجمان چینی وزارت خارجہ نے معمول کے مطابق ہفتہ وار بریفنگ کے دوران تنازع کشمیر سے متعلق بھارتی میڈیا کے تیکھے سوالوں کے برجستہ جواب دیئے جس سے تنازعہ جموں و کشمیر پر بھارتی میڈیا کو منہ کی کھانا پڑی۔

تنازعہ کشمیر کے حوالہ سے سلامتی کونسل کے ارکان کی حمایت سے متعلق بھارتی میڈیا کے سوال کا جواب دیتے ترجمان نے کہا کہ مسئلہ کشمیر سے متعلق چین کا موقف واضح اور شفاف ہے،

یہ ایک تاریخی تنازع اور اس تنازعہ کو دوطرفہ معاہدوں اور یو این سلامتی کونسل کے قراردادوں کے مطابق پرامن حل کرنا چاہئے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے مابین یہ معاملہ ہمیشہ یو این سلامتی کونسل کے ایجنڈے میں رہا اور سلامتی کونسل کو حالیہ پیشرفت کی بنیاد پر مقبوضہ کشمیر میں صورتحال پر توجہ دینا چاہیے۔