ایک ”بھوت “ پاکستان آنے سے روکتا ہے!!(ڈمی) شہبازشریف کی ”خبرناک“ میں گفتگو

January 18, 2020

کراچی (جنگ نیوز) طنزو مزاح سے بھر پور ”جیونیوز“ کے پروگرام ”خبرناک“ میں ہفتے کو (ڈمی)شہبازشریف ، کامران بنگش اور ایس پی ڈاکٹر انوش مسعود مہمان ہوں گی۔ شو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے (ڈمی) شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ایک بھوت پاکستان آنے سے روکتا ہے، خان کو مخالفین پر ترس نہیں آتا۔ دوسری جانب ایس پی ڈاکٹر انوش مسعودنے بتایا کہ مجھے میک اپ کی فکر ہے نہ ہی کلاشنکوف کا خوف۔ پروگرام میں جو دیگر موضوعات شو کا لطف دوبالا کریں گے اُن میں ”حسن کی وادیوں میں ٹک ٹاک کی ڈیمانڈ، مومن خان کے معاشقوں میں زندگی کے رنگ اورلوہے کے کھلاڑی گردن کا سریا بھی نکالنا جانتے ہیں“ شامل ہیں۔ علی میر اور عائشہ جہانزیب کے ساتھ ”خبرناک“ رات11 بجکر5منٹ پر نشر ہوگا۔