ریسکیو1122نے لاکھوں کے زیورات،نقدی اور بانڈ مالک کے حوالے کردئیے

January 18, 2020

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)ریسکیو1122نے ایک گھرمیں آتش زدگی کے دوران لاکھوں روپے کے طلائی زیورات،نقدی اورانعامی بانڈزبحفاظت مالک کے حوالے کردئیے۔ جمعہ کی رات مسلم ٹاؤن بہاری کالونی نزدجلیبی چوک نعیم احمدکے مکان کے تھرڈفلورمیں واقع سٹور روم میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی ۔ ریسکیوعملہ نے موقع پرپہنچ کر آگ پرقابوپالیااور آگ سے متاثرہ کمرے میں رکھے 72 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات ،نقدی اورانعامی بانڈزبحفاظت مالک کے حوالے کردئیے۔