جاپان سکول اساتذہ کو ٹریننگ دے گا، سکالر شپ کا اعلان

January 18, 2020

ملتان(سٹاف رپورٹر)جاپان سرکاری سکولوں کے اساتذہ کو ٹریننگ دے گا اس سلسلے میں سکالر شپ کا اعلان کردیا گیا ہے،جس کے مطابق ایلیمنٹری اور سیکنڈری سکولز اساتذہ کو جاپان کی یونیورسٹی میں مفت ٹریننگ دی جائے گی،جاپانی سفارت خانے کی ویب سائٹ کے مطابق ملک بھر کے سرکاری سکول کے اساتذہ اس سکالر شپ سکیم سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں جس میں اساتذہ کو سکالر شپ کے تحت ٹریننگ فراہم کی جائے گی، ایلیمنٹری اور سیکنڈری سکولز میں تعینات 35 سال سے کم عمر اساتذہ سکالر شپ کیلئے اہل تصور ہوں گے جبکہ سکالر شپ کیلئے سرکاری سکول میں پڑھانے کا5سالہ تدریسی تجربہ کی شرط بھی عائد کی گئی ہے، تمام اخراجات جاپان کی وزارت تعلیم ادا کرے گی۔