میئر کراچی وسیم اختر مختصر دورے پر امریکا روانہ، ارشد حسن قائم مقام مئیر ہوں گے

January 19, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر ) مئیر کراچی وسیم اختر مختصر نجی دورے پر امریکا روانہ ہو گئے، وہ آئندہ ہفتے واپس آئیں گے ۔ بلدیہ عظمی کراچی کے ترجمان کے مطابق مئیر کراچی ذاتی کام کے حوالے سے فیملی کے ساتھ نجی دورے پر ہفتے کو امریکا گئے ہیں، جس کے لئے انہوں نے اجازت لی ہے، مئیر کی غیر موجودگی میں ڈپٹی مئیر کراچی سید ارشد حسن قائم مقام مئیر کراچی کے فرائض انجام دیں گے ۔