نیٹ بال کپ کراچی میں کھیلا جائے گا

January 19, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام اور سندھ نیٹ بال ایسوسی ایشن کے تعاون سے پیفین گرلز نیٹ بال کپ 21 جنوری سے سٹی سکول پی اے ایف چیپٹر،کراچی میں شروع ہوگا، پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے مدثر آرائیں نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور ٹورنامنٹ کے ڈراز ٹیموں کو ارسال کر دیئے گئے ہیں اور نہ موصول ہونے کی صورت میں فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل سید گوہر رضا سے رابطہ قائم کیا جا سکتا ہے ، انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں تین کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں گرلز انڈر19،گرلزانڈر17 اور گرلز انڈر15 کے مقابلے شامل ہیں۔