تینوں خصوصی عدالتوں میں زیرسماعت مقدمات ججوں کی لاہور میٹنگ میں شر کت کے باعث ملتوی

January 19, 2020

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی کی تینوں خصوصی عدالتوں میں زیرسماعت مقدمات ججز کے لاہور میٹنگ میں شریک ہونے کی وجہ سے ملتوی کر دیئے گئے، صوبے کی تمام خصوصی عدالتوں کے ججز کی ماہانہ میٹنگ لاہور میں ہوتی ہے جس میں زیرسماعت مقدمات سمیت اہم امور پر لائحہ عمل مرتب کیا جاتا ہے۔