قصور میں 13 سالہ لڑکی کی فروخت کا منصوبہ ناکام

January 20, 2020

قصور پولیس نے 13 سالہ لڑکی کی فروخت کا منصوبہ ناکام بنا کر ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ کنگن پور کے گاؤں چاہل نو کے رہائشی میاں ریاض اور بیوی بشریٰ نے مظفر گڑھ سے 13 سالہ لڑکی صائمہ کو اغواء کر کے اپنے گھر میں قید کررکھا تھا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزمان نے لڑکی کو فروخت کرنے کا منصوبہ بنایا جو پولیس نے بروقت کارروائی کر کے ناکام بنا دیا، ملزم ریاض کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔