26جنوری کو بھارت کیخلاف پرامن احتجاجی مظاہرہ کرینگے، اسحٰق صابر

January 20, 2020

برمنگھم (آصف محمود براہٹلوی) بھارت اپنی نام نہاد جمہوریت کا دن منانے سے قبل مقبوضہ جموں و کشمیر اور بھارت میں آباد اقلیتوں کا جمہوری حق تسلیم کرے۔ ان خیالات کا اظہار آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس برطانیہ کے صدر راجہ اسحق صابر نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ راجہ اسحق صابر کا کہنا تھا کہ26جنوری کو بھارتی ہائی کمیشن لندن کے سامنے پرامن احتجاجی مظاہرہ میں آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس برطانیہ بھر سے نمائندگی کرتے ہوئے شرکت کرے گی۔ سابق وزیراعظم و سرپرست اعلیٰ سردار عتیق احمد خان نے واضح ہدایت کی کہ جمہوریت کے کیپٹل لندن میں احتجاجی مظاہرہ کو کامیاب کرتے ہوئے بھارت کو عالمی سطح پر بے نقاب کریں۔