نئے کنکشنوں کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے میٹریل کی خریداری کی منظوری

January 20, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکوبورڈ آف ڈائریکٹرز نے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل ،سسٹم اپ گریڈیشن اور نئے کنکشنوں کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے میٹریل کی خریداری کی منظوری دیدی ۔ بورڈ نے 25کے وی اے کے تین ہزاراور 50کے وی اے کے ایک ہزار 700ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز، 5ہزارایچ ٹی سٹیل سٹرکچر، 3ہزار700ایل ٹی سٹیل سٹرکچر، 50ہزار سٹیل کراس آرمز، ایک لاکھ20ہزار پن انسولیٹرزخریدنے کی منظوری دی گئی۔