پی آئی سی ہنگامہ آرائی، وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو رپورٹ پیش

January 20, 2020

Your browser doesnt support HTML5 video.

پی آئی سی ہنگامہ آرائی، وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو رپورٹ پیش

پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ( پی آئی سی )لاہور ہنگامہ آرائی کی رپورٹ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو پیش کردی گئی ۔

انکوائری رپورٹامراض قلب کے اسپتال میں وکلاء کی ہنگامہ آرائی،توڑ پھوڑ اور پولیس کے کردار کے بارے میں ہے ۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وکلا کواسپتال پہنچنےسے پہلے روکا جاتا توحالات اس نہج پرنہ پہنچتے، فیصلے کرنے میں ہچکچاہٹ کی وجہ سےصورتحال میں خرابی پیدا ہوئی۔

رپورٹ میں نشاندہی کی گئی کہ پی آئی سی واقعے کے روز نہ تو پولیس کی تعیناتی مناسب تھی اورنہ ہی پولیس نےطاقت استعمال کی۔

رپورٹکے مطابق وکلا کی ہوائی فائرنگ کے باوجود پولیس نے فائرنگ نہیں کی،اسپتال کےقریب تعینات پولیس فورس کومناسب طریقےسےگائیڈ بھی نہیں کیا گیا ۔