وانڈرر ٹیسٹ ہوم گرائونڈ پر آخری ہوسکتا ہے، فاف ڈوپلیسی

January 21, 2020

پورٹ ایلزبتھ (جنگ نیوز) گذشتہ آٹھ میں سے سات ٹیسٹ میچز ہارنے والی جنوبی افریقی ٹیم کے کپتان فاف ڈوپلیسی نے عندیہ دیا ہے کہ وانڈرر ٹیسٹ ہوم گرائونڈ پر ان کا آخری میچ ہوسکتا ہے ۔میڈیا کے استفسار پر ان کا کہنا تھا کہ ریٹائرمنٹ کا اعلان ممکن ہے۔ خیال رہے کہ جنوبی افریقا کو آسٹریلیا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل ویسٹ انڈیز کےخلاف دوٹیسٹ میچز کھیلنے ہیں۔انہوں نے کہا ورلڈ ٹی 20 تک قیادت جاری رکھوں گا۔ مانتا ہوں کیریئر میں پہلے کبھی اتنا دبائو محسوس نہیں کیا۔ انگلینڈ کے خلاف اننگز اور 53 رنز کی شکست کے بعد میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ حالات اچھے نہیں لیکن اس سے فرار ممکن نہیں، ایک وقت میں ہم بہترین ٹیم تھے۔ لیکن اب بہت نیچے ہیں یہ قدرت کا اصول ہے، چیزیں جلد ٹھیک ہوجائیں گی۔