کھانے اور چائے پر بلانا بھی ہراساں کرنے میں شامل ہے، کشمالہ طارق

January 21, 2020

کراچی(جنگ نیوز) وفاقی محتسب برائے انسدادِ جنسی ہراسانی کشمالہ طارق نے کہا ہے کہ کھانے اور چائے پر بلانا بھی ہراساں کرنے میں شامل ہے۔کراچی میں تقریب سے خطاب میں کشمالہ طارق کا کہنا تھا کہ ہراسانی کا واقعہ ہو تو والدین کہتے ہیں کہ لوگ کیا کہیں گے لیکن ہمیں یہ خوف ختم کرنا ہے کہ لوگ کیا کہیں گے۔ کوئی ہراساں کرے تو وفاقی محتسب سیکرٹریٹ برائے انسداد جنسی ہراسانی سے رابطہ کریں، فوسپا مردوں کے حقوق کو بھی تحفظ فراہم کرتا ہے‘آن لائن کیس فائل کرنے کا بھی آپشن دیا ہے۔