نوازشریف کب واپس آرہے ہیں، حکومت سیاست نہیں قانونی راستہ اختیار کرے، لاہور ہائیکورٹ

January 21, 2020

Your browser doesnt support HTML5 video.

نوازشریف کب واپس آرہے ہیں، لاہور ہائیکورٹ

لاہور(اے این این/نمائندہ جنگ ) لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ(ای سی ایل)سے نکالنے کے معاملے پر سماعت کے دوران کہا ہے کہ اگر حکومت کو نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس پر اعتراض ہے تو وہ قانونی راستہ اختیار کرے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ نواز شریف پاکستان کب واپس آرہے ہیں۔سرکاری وکیل سیاست نہ کریں قانون کے مطابق بات کریں۔عدالت نے نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کا جائزہ لے کر وفاقی حکومت کو قانون کے مطابق قانونی چارہ جوئی کرنے کی ہدایت کر دی۔

پیر کو لاہور میں عدالت عالیہ کے جسٹس طارق عباسی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے سابق وزیراعظم کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پر درخواست کی سماعت کی۔

دوران سماعت نواز شریف کے وکیل سے عدالت نے استفسار کیا کہ نواز شریف پاکستان کب واپس آرہے ہیں۔وکیل نے بتایا کہ ہم نواز شریف کی صحت سے متعلق رپورٹس باقاعدگی سے ہائی کورٹ میں جمع کروارہے ہیں۔

اس پر وفاقی حکومت کے وکیل نے بتایا کہ عدالت نے چار ہفتوں کے لیے نواز شریف کو ملک سے باہر جانے کی اجازت دی اور یہ وقت مکمل ہو چکا ہے لیکن وہ واپس نہیں آئے۔