27 سالہ پاکستانی’’ ہلک‘‘ کو ہیوی ویٹ دلہن کی تلاش

January 21, 2020

کراچی (جنگ نیوز)ا27 سالہ پاکستانی ہلک کو ہیوی ویٹ دلہن کی تلاش، 70اسٹون وزنی ارباب خضر حیات جنہیں پاکستان کا’’ ہلک‘‘ بھی کہاجاتا ہے،اپنے لیےبیوی کی تلاش میں ہیں تاہم ان کا کہناہےکہ وہ 16اسٹون سے کم وزن کی کسی بھی لڑکی کیساتھ رشتہ نہیں جوڑیں گےکیوں کہ انہیں خدشہ ہے کہیں وہ اسے کچل نہ دیں۔غیرملکی میڈیا کےمطابق 27سالہ ارباب خضر کادعویٰ ہےکہ انہوں نے اب تک 300سے زائد لڑکیوں کی شادی کی پیشکش ٹھکرائی ہے، کیوں کہ وہ لڑکیاں ان کے لحاظ سے بہت چھوٹی تھیں اور اب انہیں اپنے لیے ہیوی ویٹ دلہن کی تلاش ہے، 6فٹ6 انچ لمبے ارباب خضر ایک روز میں 10ہزار کیلوریز لیتے ہیں،مردان سے تعلق رکھنے والےارباب خضر کی انتہائی زیادہ خوراک ہونے کے باوجود وہ صحت مند ہیں۔ ارباب خضر کا کہناہےکہ انکی ہونیوالی بیوی ایک اچھی باورچن ہونا چاہیے جو ان کے روزانہ کی 10ہزار کیلوریز کی غذا کا خیال رکھ سکے جس میں صبح کے ناشتے کے 36انڈے بھی شامل ہوں۔انہوں نے کہاکہ ان کی اہلیہ کا وزن 220پونڈ (تقریباً 100کلو) ہونا چاہیے، اور قد 6فٹ 4 انچ کے قریب ہو تاکہ ہم دونوں ایک دوسرے کیلئے درست نظر آئیں۔انہوں نے کہاکہ میرے والدین میری شادی کروانا چاہتے ہیں تاکہ وہ اپنے پوتا پوتیوں کو دیکھ سکیں تاہم ابھی تک مجھے میرے مطابق لڑکی نہیں ملی۔گزشتہ 7 برسوں کے دوران میں انتہائی شدت کیساتھ اپنے پیار کی تلاش میں ہوں اور میں نے 200سے300کے قریب لڑکیاں بھی دیکھیں تاہم وہ تمام بہی اوسط وزن کی تھیں۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ انہیں کوئی بیماری نہیں ہے اور وہ مکمل طور پر صحت مند ہیں اور اپنے وزن کیساتھ مطمئن ہیں،انہوں نے بتایاکہ وہ ورزش اورخوراک کو جاری رکھتے ہوئے دنیا کے طاقتور ترین شخص بننا چاہتے ہیں۔