ٹری سونامی پروگرام کے تحت ایک لاکھ پودے لگائے جائینگے، کمشنر

January 21, 2020

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے)کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر)محمد محمود نے کہا ہے کہ ملک کو سرسبز و شاداب بنانے کے لئے ٹری سونامی پروگرام کے تحت راولپنڈی میں ایک لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔ پی بیگ پودے یکم مارچ سے 30اپریل تک لگائے جائیں گے۔کلین اینڈ گرین پاکستان جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئےکمشنر محمد محمود نے کہا کہ پاکستان کو سرسبز و شاداب بنانے کے لئے ہر شخص اپنے حصے کا پودا ضرورلگائے اور اسے پروان چڑھنے تک دیکھ بھال بھی کرے تاکہ درختوں کی کمی پوری کرنے کے ساتھ آب و ہوا کو ماحولیاتی آلودگی سے بچایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ درختوں کو کاٹنے پر مکمل طور پر پابندی عائد ہے درخت جل جائے ، سڑ جائے یا وائرس زدہ ہو جائے پھر بھی اسے کاٹنے کی اجازت نہیں اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق فوری ایکشن لیا جائیگا۔