لاہور: تاوان کیلئے بچے کا اغوا و قتل، 2 ملزم گرفتار

January 21, 2020

لاہور میں تاوان کے لیے بچے کو اغوا کرنے کے بعد قتل کرنے کے حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں اغواء کاروں کو گرفتار کر کے بچے کی لاش برآمد کر لی ہے۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کا بتانا ہے کہ ملزمان میں بچے کا ماموں زاد بھائی بھی شامل ہے، دونوں ملزمان نے بچےکو 5 لاکھ روپے تاوان کے لے اغوا کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیئے: دعا منگی اغوا کیس، نئی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل

یہ بھی پڑھیئے: زیبا شہناز کا بھتیجا لندن میں اغواء کے بعد قتل

ملزمان نے بچے کو اغواء کے 3 گھنٹے بعد گلا دبا کر قتل کر دیا تھا، ملزمان کو ڈر تھا کہ بچہ بازیابی کے بعد ان کے بارے میں پولیس کو بتا سکتا تھا۔