لیاقت آباد سے نوجوان لاپتا، دوست گرفتار اہلخانہ نے بازیابی کیلئے احتجاج کیا تھا

January 22, 2020

Your browser doesnt support HTML5 video.

کراچی: لیاقت آباد کا نوجوان لاپتہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)لیاقت آباد سے 2 روز قبل نوجوان کے لاپتا ہونے کے بعد پولیس نے اسکے دوست کو گرفتار کر لیا، تفصیلات کے مطابق 19جنوری کو سی ایریا لیاقت آباد کا رہائشی نوجوان سید شاہ رخ علی پر اسرار طور پر لاپتا ہو گیا تھا، شاہ رخ کے والد سید ارشد علی نے تھانے میں درخواست دی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ انکے بیٹے کو اسکے دوست سلمان نے فون کر کے لیاقت آباد نمبر4پر بلایا تھا جسکے بعد سے انکا بیٹا غائب ہے، بعد ازاں شاہ رخ کے اہلخانہ نے احتجاج بھی کیا تھا جسکے بعد پولیس نے اس کے دوست سلمان کو گرفتار کرکے اس کے خلاف حبس بیجا کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے،پولیس کے مطابق بظاہر واقعہ کسی ذاتی رنجش کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے تاہم پولیس ملزم سے تفتیش کر رہی ہے۔