شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والا شخص گرفتار

January 22, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) تیموریہ پولیس نےشادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا،پولیس کے مطابق پیر کی شب شادی ہال میں آنے والی بارات کے موقع پر عمیر بیک نامی شخص نے ہوائی فائرنگ کی جس پر تیموریہ پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے اس کو پستول سمیت گرفتار کر کے مقدمہ ایف آئی آر نمبر 46/2020 زیر دفعہ 337-H 2 کے تحت درج کر لیا۔