ملیرایکسپریس وے کی تعمیر‘کنسورشیم کو 39ارب دینے کا فیصلہ

January 22, 2020

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ملیر پر ایکسپریس وے سے ہزاروں مسافروں‘ کراچی بندرگاہ ، کورنگی انڈسٹریل ایریا ، لانڈھی انڈسٹریل ایریا ، اسٹیل ملز ، پورٹ قاسم اور اس طرح کے دیگر علاقوں کو نیشنل اینڈ سپر ہائی ویز کے ذریعے آمدورفت میں آسانی ہوگی۔ انھوں نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی) پالیسی بورڈ کے 30 ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ملیر ایکسپریس وے کی تعمیر کیلئے کنسورشیم کو تقریباً 39ارب روپے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔اجلاس کو بتایاگیاکہ ملیر ایکسپریس وے ملیر ندی کے ساتھ 38.75کلومیٹر طویل تھری لین ایکسپریس وے ہو گا جو کورنگی کریک ایوینیو (ڈی ایچ اے) سے شروع ہوگا اور کراچی- حیدرآباد موٹر وے ( ایم 9) پر اختتام پذیر ہوگا۔ ایکسپریس وے تیز رفتار رسائی ممکن بنائے گا ،جس سے 25منٹ کے سفر تک کم کیا جائے گا۔