آصف زرداری کی صحت میں بہتری کی رفتار سست ہے، رپورٹ

January 22, 2020

Your browser doesnt support HTML5 video.

آصف زرداری کی صحت میں بہتری کی رفتار سست ہے، رپورٹ

سابق صدر آصف علی زرداری کی میڈیکل رپورٹ جاری کردی گئی، رپورٹ میں انجائنا کی تکلیف کی وجہ سے اُنہیں اینجیوگرافی تجویزکی گئی ہے۔

کراچی میں کلفٹن کے نجی اسپتال میں زیر علاج سابق صدر آصف علی زرداری کی صحت سے متعلق رپورٹ جیونیوز کو موصول ہوگئی ہے، جس کے مطابق سابق صدر کی صحت میں بہتری کی رفتار سست ہے۔

رپورٹ کے مطابق سابق صدر کی صحت میں بہتری کا عمل سست ہے، آصف زرداری کے خون میں شوگر کی مقدار بھی قابو میں نہیں آرہی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹرز نے آصف زرداری کو ایم آر آئی بھی تجویز کیا ہے، جبکہ ڈاکٹرز نے اُنہیں سفر نہ کرنے کا مشورہ بھی دیا ہے۔

سابق صدر کا تھیلیم اسکین اور ایکو 26 دسمبر کو کئے گئے تھے۔

آصف علی زرداری کو 14 دسمبر کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔