انٹربینک میں ڈالر15 پیسے کم ہوگیا، اوپن مارکیٹ میں مستحکم

January 23, 2020

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کرنسی مارکیٹ ،انٹر بینک میں امریکی ڈالرکی قدر 15پیسے کم لیکن اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالرکی قدر میں 15پیسے کی کمی ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 154.72روپے سے گھٹ کر 154.57روپے اور قیمت فروخت 154.82 روپے سے گھٹ کر 154.67روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 154.60 روپے اور قیمت فروخت 154.90روپے مستحکم رہی ۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید 20پیسے کی کمی سے 171روپے سے گھٹ کر 170.80روپے اور قیمت فروخت 172.50روپے سے گھٹ کر 172.30 روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پاونڈکی قیمت خرید 201روپے سے بڑھ کر 201.50 روپے اور قیمت فروخت 202.50روپے سے بڑھ کر 203.20روپے ہوگئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید 41روپے سے بڑھ کر 41.05روپے اور قیمت فروخت 41.30روپے سے بڑھ کر 41.35روپے ہوگئی جب کہ یو اے ای درہم کی قیمت خرید 42روپے سے بڑھ کر 42.05روپے اور قیمت فروخت 42.30روپے سے بڑھ کر 42.35روپے ہوگئی ۔چینی یو آن کی قیمت خرید 22روپے اور قیمت فروخت 23.20روپے مستحکم رہی ۔