امریکا و یورپ میں سونے کے نرخوں میں کمی، ایشیا میں اضافہ

January 23, 2020

نیویارک(اے پی پی) امریکا، یورپ میں سونے کے نرخوں میں کمی جبکہ ایشیا میں اضافہ ہوا۔نیویارک میں اسپاٹ گولڈ کے وقفے کے بعد نرخ 0.2 فیصد کم ہوکر 1558.60 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.2 فیصد کمی کے ساتھ 1557.90 ڈالر فی اونس طے پائے۔لندن میں اسپاٹ گولڈ کے نرخ وقفے کے بعد 0.6 فیصد گر کر 1552.05 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.5 فیصد کمی کے ساتھ 1552.20 ڈالر فی اونس طے پائے۔ایشیا میں اسپاٹ گولڈ کے نرخ 0.1 فیصد بڑھ کر 1563.01 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.3 فیصد اضافے کے ساتھ 1564.10 ڈالر فی اونس طے پائے۔