امریکی صدر کا مزید 7ممالک پر سفری پابندی کا عندیہ

January 23, 2020

ڈیووس (اے ایف پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید ʼچند ممالکʼ کے شہریوں پر سفری پابندی کا عندیہ دے دیا۔ ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر گفتگو میں صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ پابندی کا شکار ممالک کے نام بہت جلد منظر عام پر آئیں گے۔ دوسری جانب وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے 7 ممالک پر سفری پابندی عائد کرنے کا ارادہ کیا تھا۔ خبررساں ادارے اےایف پی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ان کی انتظامیہ ʼچند ممالکʼ پر مشتمل ایک فہرست تیار کررہی ہے جن کے شہریوں پر امریکا میں داخلے پر سفر پابندی کا سامنا ہوگا یا ان ممالک کے شہریوں کی آمد سخت شرائط کی تکمیل سے مشروط ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ʼہم چند ممالک پر پابندی لگارہے ہیں۔