گیس پائپ لائنوں سے پانی نکلنے لگا،صارفین کااحتجاجی مظاہرہ

January 23, 2020

لاہور(سپیشل رپورٹر) فیروز پور روڈ کی رہائشی آبادیوں میںگیس پائپ لائنوں سے پانی نکلنے لگا، متاثرہ مکینوں نے قینچی چونگی امرسدھو میںاحتجاج کر تے ہوئے ٹریفک بند کر دی، مظاہرے کے شرکا ءنے بتایا کہ بوستان کالونی میںگزشتہ چند دنوںسے گیس بند ہونے کے بعد پائپ لائنوںسے پانی نکل رہا ہے، گھریلو صارفین کے لئے گیس کی سپلائی مکمل بند ہے ، ناشتہ اور رات کا کھانا پکانا مشکل ہو گیا ، سوئی گیس کی ٹیمیں کام کر رہی ہیںلیکن مسئلہ حل نہیںہوا، چیف انجنیئر ڈسٹری بیوشن لاہور ریجن راشد عنایت نے بتایا کہ گیس پریشر کم ہونے کے بعد پائپ لائنوںمیںسیوریج او رواٹر سپلائی لائنوںکا پانی داخل ہو گیا گزشتہ چار دنوںسے پانی داخل ہونے کی وجہ تلاش کر رہے ہیں ، کام کے دوران 40گھروںکی گیس سپلائی بند ہوگئی ۔