عبدالستار چشتی کی کاوشوں سے عیسائی نوجوان نے اسلام قبول کر لیا

January 23, 2020

کوئٹہ( آن لائن ) جمعیت نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی سیدعبدالستارشاہ چشتی کی کاوشوں سے عیسائی نوجوان خرم ناصرکے جامع مسجد قندہاری میں اسلام قبول کرنے کی خصوصی تقریب ہوئی۔ جس میںستارشاہ چشتی، خطیب قندہاری جامع مسجدمفتی محمداحمد، عزیزاللہ ذاکری، طالب جیلانی، سیدعبداللہ آغا محمدالیاس کاکڑ عبدالحنان بڑیچ نجیب اللہ اچکزئی سمیت دکاندارون ودیگرنے شرکت کی۔ تقریب میں محمدعاشیرسمیت دیگرچار4نومسلم نوجوان بھی شریک تھے۔ جنہوں نے پہلے جمعیت نظریاتی کی کوششوں سے اسلام قبول کیا تھا۔مفتی محمداحمدنے خرم ناصر کااسلامی عبداللہ رکھا اور کلمہ پڑھایا۔ اس موقع پرتقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبدالستار شاہ چشتی مفتی اور محمداحمدخطیب نے عبداللہ کواسلام قبول کرنے پرمبارکبادیتے ہوئے کہاکہ اسلام ایک آفاقی عالمی دین ہے اوراسلام ہی وہ مذہب ہے جس میں انسان سے لیکرحیوانات تک کے حقوق محفوظ ہیں۔ اسلام کی حقانیت اب دنیا پر عیاں ہوچکی ہے اورخوش قسمت ہیں وہ لوگ جوگمراہی کے اس بڑھتے ہوئے حالات میں حقیقت کاادراک کرتے ہوئے روشن راہوں کوتلاش کرکے راہ حق کواختیارکرتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ الحمداللہ آج اس محفل میں دیگروہ چاراحباب بھی بیٹھیں تہیں جنہوں نے پہلے اسلام قبول کیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ اسلام انشاء اللہ اس دنیامیں پھیلنے اورچھاجانے کیلئے آیاہے۔ انشااللہ وہ وقت دور نہیں کہ اسلام کابول بالااور دنیامیں سب سے بڑامذہب ہوگا، اس لئے باطل قوتیں طاقتیں اسلام کی حقانیت ومقبولیت سے گھبراکراسلام کومٹانے کے شازشوں میں مصروف ہیں۔ انہوں نے دیگرمذاہب کے پیروکاروں کودعوت دیتے ہوئے کہا کہ وہ اسلام کاکھلے ذہن وسچے دل سے مطالعہ کریں اوراسلام کی حقانیت کوقبول کریں۔