بولان میل سےبھاری مقدار میں گٹکا برآمد ،مسافرگرفتار

January 23, 2020

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) ریلوے پو لیس نےبولان میل سے بھاری مقدار میں انڈین گٹکا برآمد ہونے پرایک شخص کو گرفتار کر لیا پولیس کے مطابق ریلوے پولیس نے گزشتہ روز کوئٹہ سے کراچی جانے والی بولان میل میں دوران چیکنگ مسافر محمد اسماعیل جو چھ نمبر بوگی کی لیٹرین کی چھت میں انڈین گٹکا کے59پیکٹ چھپا کر لے جانے کی کوشش کر رہا تھا کوگرفتارکرلیا ایس پی ریلوے پولیس کوئٹہ نے کارکردگی سہراتے ہوئے پولیس اہلکاروں کو تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا ہے۔